بھوپال کے تاریخی عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) عالمی شہرت یافتہ بھوپال تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ بھوپال میں منعقد ہونے والا عالمی تبلیغی اجتماع 2023 کا 8 دسمبر سے آغاز ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس سال بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع 4 روز پر مشتمل ہوگا۔ 8 دسمبر کو نماز جمعہ سے اجتماع کا آغاز ہوگا جبکہ 11 دسمبر کو دعا کے بعد عالمی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوگا۔

اس سال اجتماع کے انعقاد میں ایک ماہ کی تاخیر کی گئی، کیونکہ ماہ نومبر کے دوران ریاست میں انتخابات منعقد ہوں گے، اس لئے اجتماع کی تواریخ کو آگے بڑھایا گیا۔ اب بھوپال کا تاریخی عالمی تبلیغی اجتماع 8 دسمبر تا 11 دسمبر منعقد ہوگا۔ آج اجتماعی کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ چار روزہ اجتماع بھوپال کے اینٹ کھڑی میں منعقد ہوگا، جس کےلئے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ اجتماع گاہ کے انتظامات کےلئے ایک پلان کے تحت تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس سال اجتماع میں ملک و بیرون ملک سے 20 لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی آمد کی توقع کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں