ممتاز عالمِ دین مفتی سید صادق محی الدین فہیم کی نماز جنازہ جامعہ نظامیہ میں ادا کی جائے گی

حیدرآباد (دکن فائلز) سرزمینِ دکن کی ممتاز، قدآور اور ہر دلعزیز علمی و دینی شخصیت، معروف فقیہ، صاحبِ علم و عمل، صدر مسلم یونائیٹیڈ فورم اور جامعہ نظامیہ کے سابق نائب مفتی حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ و قاری سید صادق محی الدین فہیم ولد مولوی قادر محی الدین صاحب مرحوم اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی جانب رحلت فرما گئے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
نمازِ جنازہ اور تدفین:
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 17 نومبر بروز منگل کی شب 10:30 بجے جامعہ نظامیہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحب کے قریب قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

حضرت مفتی صاحب مرحوم کے سانحۂ ارتحال کی خبر پھیلتے ہی حیدرآباد سمیت پورے تلنگانہ، دکن اور ملک کے مختلف حصوں کے علمی، دینی، ملی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی وفات کو ملتِ اسلامیہ، بالخصوص دکن کے علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھ پڑھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں