ریزرو بنک نے ریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، چھ اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار رکھا

حیدرآباد (دکن فائلز) ریزرو بنک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے آج اعلان کیا کہ مالی پالیسی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ریپوریٹ کو چھ اعشاریہ پانچ فیصد پر ہی برقرار رکھا جائے۔ کمیٹی کی میٹنگ 4، 5 اور 6 اکتوبر کو منعقد کی گئی تھی۔

آر بی آئی کی طرف سے آج جاری ایک بیان کے مطابق میکرو معیشت اور تازہ اقتصادی واقعات کے ایک تفصیلی جائزے کے بعد اُس نے لگاتار چوتھی بار، پالیسی ریپوریٹ کو جوں کا توں برقرار رکھنےکیلئے متفقہ فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جمع رقم SDF کی شرح بھی چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہی رہے گی۔

کمیٹی نے چھ میں سے پانچ ارکان کی اکثریت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ رعایتوں کو واپس لینے پر توجہ برقرار رکھی جائے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ترقی جاری رکھتے ہوئے، افراطِ زر پر، مقررہ نشانے کے مطابق قابو پایا جاسکے۔

آر بی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2023-24 کے دوران GDP کیاصل ترقی کا، جو نشانہ ساڑھے چھ فیصد مقرر کیا گیا ہے، اُس کے مطابق دوسری سہ ماہیکیلئے ساڑھے چھ فیصد، تیسری سہ ماہی کیلئے چھ فیصد اور چوتھی سہ ماہی کیلئے پانچاعشاریہ سات فیصد شرح ترقی مقرر کی گئی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہMPC، ضرورت ہونے پر، بروقت پالیسی اقدامات کیلئے انتہائی چوکس اور تیارہے، تاکہ افراطِ زر اور مقررہ نشانے کے درمیان مطابقت پیدا کی جاسکے اور افراطِ زرپر، منصوبے کے مطابق قابو پایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں