تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہوں گے اسمبلی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پانچ ریاستوں کےلئے انتخابی شیڈول جاری کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) آج دوپہر 12 بجے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے ملک کی پانچ ریاستوں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ کیلئے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے جبکہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 17 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے، اس کے بعد راجستھان میں 23 نومبر اور میزورم میں 7 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔

انتخابات کے اس دور میں چھتیس گڑھ واحد ریاست ہے جہاں دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے میزورم (یعنی 7 نومبر) میں ووٹنگ کے ساتھ اور دوسرا مدھیہ پردیش (یعنی 17 نومبر) کے ساتھ ہوگا۔

تمام پانچ ریاستوں کے نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ پانچ ریاستوں میں تقریباً 16.14 کروڑ رائے دہندے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

تلنگانہ میں 30 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔ 3 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیاجائےگا۔ پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل 10 نومبر کو شروع ہوگا۔ 13 نومبر کو پرچہ نامزدگیوں پر غور کیاجائے گا۔ دستبرداری کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر ہے۔ دیگر چارریاستوں کےساتھ ساتھ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں 7 اور 17 نومبر کو انتخابات ہوں گے اور ان تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں