بہار میں خوفناک ریل حادثہ، نارتھ ایسٹ ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار میں نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجہ میں 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ اس حادثہ میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نارتھ ایسٹ ایکسپریس رگھوناتھ پور اسٹیشن کی ڈاؤن لائن پر حادثہ پیش آیا جس کے بعد اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی۔ مقامی لوگ راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہے۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں