عارض خان کو سزائے موت دینے سے دہلی ہائیکورٹ نے انکار کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی ہائیکورٹ نے آج ایک سنسنی خیز فیصلہ سنایا۔ کورٹ نے عارض خان کو پھانسی کی سزا سنانے سے انکار کردیا۔ دہلی ہائیکورٹ نے بٹلہ ہاؤس انکاونٹر کے دوران پولیس انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل معاملہ کے ملزم عارض خان کو پھانسی کی سزا دینے سے انکار کردیا اور 2021 میں نچلی عدالت کی جانب سے عارض خان کو دی گئی موت کی سزا کو عمر قید کی سزا میں تبدیل کدیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملے میں مجرم عارض خان کو نچلی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو برقرار رکھنے سے انکار کردیا اور عارض خان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور امیت شرما کی بنچ نے ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

واضح رہے کہ عارض خان کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2021 میں نچلی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی تھی۔ دہلی پولیس کے انسپکٹر شرما کو 19 ستمبر 2008 میں بٹلہ ہاؤس انکاونٹر کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں