دہلی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

حیدرآباد (دکن فائلز) آج دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی آج شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ہریانہ کے متعدد علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ شدید زلزلہ کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر جمع ہوگئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں دہلی-این سی آر میں آئے زلزلہ کی شدت 3.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز ہریانہ کا فرید آباد تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں