بنگلور کے پب میں دھماکہ و آتشزدگی، ایک شخص نے جان بچانے کےلئے چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے شہر بنگلور کی ایک 4 منزلہ عمارت کی چھت پر بنے پب (کیفے) میں آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوا۔ پب میں موجود شخص جان بچانے کے لیے چوتھی منزل سے نیچے کود پڑا جبکہ خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔ اس خوفناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ میں عمارت کی چھت سے چھلانگ لگانے والے شخص سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ دوپہر کے قریب ‘مڈ پائپ کیفے’ میں لگی جہاں کئی ایل پی جی سلنڈر رکھے گئے تھے۔ 8 فائر ٹینڈرز نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے، حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت کیفے میں کوئی گاہک موجود نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں