دہلی کی جامع مسجد میں غزہ کے شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی

حیدرآباد (دکن فائلز) غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے۔ صیہونی فوج کی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 4000 ہوگئی۔ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ وہیں ہندوستان کے دارالحکومت دہی میں شہید فلسطینیوں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کی نماز کے بعد دہلی کی جامع مسجد میں غزہ کے شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ہزاروں مسلمانوں نے غائبانہ نماز جنازہ پڑھی۔ اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں کےلئے بھی دعا کی گئیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک دیڑھ ہزار سے زائد بچے، 1200 سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں