میرا انکاونٹر کیا جاسکتا ہے! اعظم خاں نے اپنے انکائونٹر کا خدشہ ظاہر کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے انکے اور ان کے خاندان کے انکاونٹر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو برتھ سرٹیفکیٹس کے معاملے میں اعظم خان کے خاندان کو سات سات سال کی سزا سنائے جانے کے بعد انہیں جیل بھیجا گیا تھا تاہم بعد انہیں دوسرے اضلاع کی جیل میں منتقل کیا گیا۔ اعظم خان کو سیتاپور اور ان کے فرزند عبداللہ اعظم کو ہردوئی جیل منتقل کیا گیا۔

منتقلی کے دوران جب اعظم خان کو رامپور جیل سے باہر لایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا انکائونٹر ہوسکتا ہے۔ کہا کہ صبح سویرے جیل سے شفٹ کرنے کا کیا مطلب ہے؟ ان کے خاندان کو طویل عرصے سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اعظم نے پولیس گاڑی میں بیٹھنے سے بھی انکار کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو مختلف جیلوں میں رکھا جاسکتا ہے۔خبر ہے کہ اعظم خان کو سیتا پور جیل اور عبداللہ اعظم کو ہردوئی جیل میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اعظم کی اہلیہ تنزین فاطمہ رام پور جیل میں ہی رہیں گی۔ اگرچہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں