حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کو متنازعہ ریمارکس کےلئے بھی جانا جاتا ہے۔ تازہ طور پر انہوں نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی خاتون لیڈر و مشہور اداکارہ ہیمامالینی سے متعلق متنازعہ تبصرے کئے۔ کانگریس پارٹی نے مشرا پر ان کی ہی پارٹی کی خاتون لیڈر کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔
BJP leader and Madhya Pradesh’s home minister Narottam Mishra insults his own MP Hema Malini.
This is their way of respecting women. If they can use such language of their party MP then think about any ordinary woman.
Shameful!pic.twitter.com/NQzxJO4Vhq
— Shantanu (@shaandelhite) October 25, 2023
تفصیلات کے مطابق نروتم مشرا نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ دتیا حلقہ سے لگاتار تین بار جیتنے والے نروتم مشرا چوتھی بار یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس دوران ایک میٹنگ میں مشرا نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں دتیا حلقہ میں ترقی کی شروعات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ثقافتی پروگرام منعقد کرنے کے علاوہ انہوں نے ہیما مالینی کے ساتھ مل کر ڈانس کیا۔ اس پر سٹیج پر موجود افراد سمیت اجلاس میں موجود لوگ زور سے ہنس پڑے۔
اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اپوزیشن اس پر تنقید کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ کے تبصرے پر کانگریس کے لیڈر برہم ہیں۔ مشرا پر ایک خاتون لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔