حیدرآباد (دکن فائلز) قطرکی عدالت نے ہندوستانی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے نیوی کے سابق افسران کو موت کی سزا دی ہے جبکہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ سب بے قصور ہیں۔ قطر میں سزائے موت پانے والے نیوی کے سابق افسران قبل ازیں ہندوستانی جنگی جہازوں پر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اگرچہ ہندوستانی حکام نے متعدد مرتبہ ضمانت کی درخواستیں دائر کی لیکن قطری عدالتوں نے انہیں نظر انداز کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے قطری عدالت کی جانب سے 8 ہندوستانی سابق بحریہ افسران کو سزائے موت سنائے جانے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ جاسوسی کیس میں گرفتار ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران گزشتہ سال اگست سے قھر کی جیل میں بند ہیں۔ وزارت خارجہ نے 8 ہندوستانیوں کی رہائی کے لیے کافی کوششیں کیں۔
قطر کی ایک عدالت نے جمعرات آج جاسوسی کے ایک مقدمہ میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سزائے موت کا فیصلہ حیران کن ہے اور ہم تفصیلی فیصلے کی کاپی کا انتظار کر رہے ہیں۔
وزارت نے کہاکہ ہم اس معاملے کو بہت اہم سمجھتے ہیں اور اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ تمام قونصلر اور قانونی مدد فراہم کی جاتی رہے گی۔ قطر حکام کے ساتھ بھی اس فیصلے کو اٹھائے گا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ آٹھ افراد قطر میں الدہرہ کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے۔