حیدرآباد (دکن فائلز) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج شب کو ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جزوی چاندگرہن کا نظارہ ہندوستان مییں بھی کیا جاسکے گا۔ چاندگرہن کا آغاز ہندوستانی وقت کے مطابق 11بج کر 44 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن رات 1 بجکر 45 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا اور چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر (یعنی اتوار کی علی الصبح) کی رات 2 بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔
گرہن کا نظارہ ہندوستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا کے مختلف حصوں، افریقہ اور اٹلانٹک میں بھی کیا جاسکے گا۔ حیدرآباد میں بھی چاند کا گرہن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔