حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان نے آج اقوام متحدہ میں کینیڈا کی طرف سے تجویز کردہ ترمیم کی حمایت کی جس میں اسرائیل پر حماس کے حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دیا گیا۔ وہیں اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے ہندوستان نے پرہیز کیا۔
اقوام متحدہ میں آج غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کے حق میں دو تہائی اکثریت حاصل ہونے کے بعد اسے منظور کرلیا گیا۔ ہندوستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی پر ووٹنگ سے باز رہا۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پر ووٹنگ سے پرہیز کیا جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان دشمنی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


