کیرالا میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے حماس رہنما خالد مشعل کا ورچول خطاب، بی جے پی آگ بگولا

حیدرآباد (دکن فائلز) کیرالہ میں فلسطین کی حمایت میں اور اسرائیلی بربریت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرہ کی خاص بات یہ رہی کہ اس موقع پر حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل نے ورچول طور پر خطاب کیا۔ جس کے بعد بی جے پی آگ بگولا ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سالیڈیرٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے ملاپورم میں مظاہرہ کیا گیا۔ یہ تنظیم جماعت اسلامی کی یوتھ ونگ ہے۔ اس مظاہرہ میں حماس کے رہنما خالد مشعل نے تقریر کی۔ بی جے پی نے خالد مشعل کے تقریر کرنے پر اعتراض جتایا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق اس موقع پر ترواننتا پورم کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں