کیرالہ دھماکہ کی ذمہ داری مقامی شخص نے قبول کرلی، گودی میڈیا کے ناپاک منصوبوں پر پانی پھر گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کیرالہ کے کنونشن سینٹر میں ہوئے بم دھماکوں کے بعد گودی میڈیا کو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ انہیں اب مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کا ایک اور نادر موقع مل گیا ہے۔ فی الحال اسرائیلی بھگت بجے گودی میڈیا کے تمام منصوبوں پر پانی پھر گیا، کیونکہ کوچی کے ایک مقامی شخص نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس شخص نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) ایم آر اجیت کمار نے بتایا کہ تھریسور رورل کے کوڈاکارا پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے خودسپردگی کی ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے اسی نے کروائے تھے۔ سرینڈر کرنے والا شخص کا تعلق کوچی سے ہے اور اس کا نام ’ڈومینک مارٹن‘ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں