شراب گھوٹالہ معاملہ میں دہلی کے وزیراعلیٰ کو ای ڈی کا نوٹس، 2 نومبر کو اروند کیجریوال سے ہوگی پوچھ گچھ

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ شراب گھوٹالے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ کیجریوال کو 2 نومبر کو مرکزی ایجنسی کے دہلی دفتر میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

قبل ازیں گذشتہ اپریل میں ای ڈی نے اسی معاملے کے تحت پوچھ گچھ کے لیے کیجریوال کو سمن بھیجا تھا جبکہ ایجنسی کی طرف سے گزشتہ سال 17 اگست کو داخل کی گئی پہلی چارج شیٹ میں انہیں ملزم کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا تھا۔

شراب گھوٹالہ معاملہ میں پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ گرفتار ہو چکے ہیں اور اب ای ڈی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے شراب گھوٹالہ معاملے میں گزشتہ 8 ماہ سے جیل میں بند منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں