حیدرآباد (دکن فائلز) کٹر ہندوتوا شدت پسند یش نے کچھ روز قبل اسرائیلی دہشت گردی میں شہید معصوم فلسطینی بچوں کا مذاق اڑایا تھا اور ان کے میمز بنائے تھے، یش اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دل پر دورہ پڑنے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔
30 سالہ یش ماضی میں بھی اس طرح کے متعدد متنازعہ پوسٹ کرچکا ہے اور اس کے اکثر پوسٹ انتہائی متنازعہ اور مسلم مخالف ہوتے تھے۔ 7 اکتوبر کے بعد جس طرح کچھ سخت گیر انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر مخالف فلسطین و مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کی ہے۔ یش بھی اسی طرح کے پوسٹ کیا کرتا تھا اور خاص طور پر شہید معصوم بچوں کے میمز بناتا تھا۔
نفرت انگیز میمز میں سے ایک میں یش نے ایک معصوم فلسطینی لڑکے کی تصویر لی جو اسرائیل کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا، اس تصویر پر طنز کرتے ہوئے شدت پسند یش نے لکھا ”فیر اینڈ لولی کا معاملہ“۔ ایک اور پوسٹ میں اس نے ایک فلسطینی معصوم کی مسخ شدہ نعش کی تصویر پر لکھا ”اضافی پاؤ لانا“۔
شہید فلسطینی بچوں کا مزاق اڑانے والے یش کی عبرتناک موت واقع ہوئی وہ کم عمری میں ہی مردہ حالت میں پایا گیا۔