حیدرآباد (دکن فائلز) سرکردہ مسلم تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے ایک بار پھر گودی میڈیا کے بے تکے و نفرت انگیز سوالات کا بے باک جوابات دیکر منہ بند کردیا۔ مولانا ارشد مدنی نے گودی میڈیا کو یہودیوں کا غلام قرار دیا۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ’حماس دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ وہ تو دہشت گردوں سے اپنا حق واپس لے رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہاکہ ’زمین فلسطینیوں کی ہے، اس پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، اس نے وہاں آباد عربوں کو اپنا غلام بنا رکھا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اپنی آزادی کےلئے لڑنے والوں کو دہشت گرد نہیں کہا جاسکتا ہے؟
مولانا نے گودی میڈیا کو دو ٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل نے عام عوام کو ہزاروں کی تعداد میں ہلاک کیا ہے‘۔