رام مندر کی تعمیر، ملک میں رام راج کے اعلان کا آغازہے: یوگی

حیدرآباد (دکن فائلز) جیسے جیسے 2024 کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں، بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے ہر بیان میں رام مندر کا ذکر ضرور کیا جارہا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تو آج یہاں تک کہہ دیا کہ ’رام مندر کی تعمیر ہندوستان میں رام راج کے اعلان کا آغاز ہے‘۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے رام راج کا مطلب بھی سمجھاتے ہوئے کہا کہ ’جہاں ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہوگا‘۔

یوگی ادتیہ ناتھ چھتیس گڑھ کے کونٹا اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران کہاکہ ’ایودھیا میں جنوری میں رام مندر کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’رام مندر کی تعمیر ہندوستان کے اندر رام راجیہ کے اعلان کی شروعات ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ رام راج میں فلاحی اسکیموں کا فائدہ تمام لوگوں کو ہوگا‘۔

مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ساڑھے نو سال جس طرح سے کام کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رام راجیہ کی بنیاد رکھ دی گئی ہے‘۔ یوگی نے بھوپیش بگھیل حکومت پر شدید تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں