پرینکا گاندھی کے گلدستے کے ’گل‘ گل ہو گئے، ویڈیو وائرل

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی کو ان کی پارٹی کے ایک کارکن نے پھولوں کے بغیر گلدستہ پیش کیا تو یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کانگریس کی ریلی سے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنے والوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہونے والی ریلی سے خطاب کے لیے جب پرینکا گاندھی اسٹیج پر پہنچیں تو ان کی جماعت کے ایک کارکن نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

انہیں پیش کیے گئے اس گلدستے کی خاص بات یہ تھی کہ اس سے ’گل‘ ہی گل ہو گئے یعنی ان کے گلدستے میں پھلوں کی جگہ صرف پتے رہ گئے تھے۔ یہ دیکھ کر خود پریانکا گاندھی بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوراً مذکورہ پارٹی کارکن کو اس کی نشاندہی بھی کر دی جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں