فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچ گئے، اندھا دھند برستی گولیاں محافظ کو چھلنی کرگئیں

فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کا ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے قافلے پر انتہاپسند تنظیم کے جنگجوؤں نے قاتلانہ حملہ کیا، حملہ مغربی کنارے پر کیا گیا، علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔

فائرنگ کے تبادلے میں محمود عباس بال بال بچ گئے اور ان کا ایک سیکورٹی گارڈ جان سے گیا تاہم جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ ترک اخبار کے مطابق ”سنز آف ابو جندل“ (ابو جندل کے بیٹے) نامی تنظیم نےعباس کے قافلے پر مبینہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم تنظیم نے محمود عباس کو اسرائیل کیخلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ تنظیم کی جانب سے الٹی میٹم ختم ہونے کے ساتھ ہی محمود عباس کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں