اسرائیلی کے فضائی حملے میں خان یونس کی سب سے بڑی مسجد شہید، غزہ میں شہدا کی تعداد 10328 ہوگئی

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 31 دنوں کے دوران کم از کم 10328 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ان میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 4237 ہے۔ یہ اعدادو شمار فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز جاری کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والی فلسطینی خواتین کی تعداد 2719ہوگئی جب کہ 631 معمر افراد شہید ہوئے ہیں۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں الناصر اسپتال سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر علاقے کی سب سے بڑی مسجد پر بنا کسی وارننگ کے اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کردی، جس کے نتیجے میںمسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس فضائی حملے میں پریشانی کی بات یہ ہے کہ مسجد ایک مصروف سڑک کے بیچ میں واقع ہے، یہ مرکزی سڑک اسپتال کے سائیڈ گیٹ کی طرف جاتی ہے اور ایک مصروف بازار بھی ہے جہاں بہت سے لوگ روزمرہ ضروریات کی خریداری کرتے ہیں۔ مسجد کے ساتھ ہی ایک بیکری بھی ہے جہاں سینکڑوں لوگ روٹی کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں