عالمی یوم اردو: شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم ولادت آج منایاجا رہا ہے

آج سارے عالم میں ’یوم اردو‘ منایا جارہے ہے، جس کا علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم ولادت آج منایاجا رہا ہے، شاعر مشرق کے یوم پیدائش کے موقع پر ساری دنیا میں ’عالمی یوم اردو‘ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے عظیم شاعر، مصنف، قانون دان اور سیاستدان تھے۔ ان کی شاعری آج بھی لہو گرما دیتی ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اوربعد میں جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔ علامہ محمد اقبال کی شاعری نے ہندوستان کے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی۔ انہیں نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں، علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین اور عقاب جیسے القابات سے بھی پکارا۔

علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے، شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ ان کے فلسفے کی پوری دنیا معترف ہے۔ ان کی شاعری کے مجموعوں میں بانگ درا، زبور عجم، بال جبریل، ضرب کلیم، جاوید نامہ اور پیام مشرق مشہورہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں