القسام بریگیڈز اسرائیل سے 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے یرغمال خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادہ

حماس نے غزہ میں 5 دن جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمالی خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے قطری ثالثیوں کو بتایا ہے کہ اس دوران مکمل جنگ بندی ہونی چاہیے۔

ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قطری ثالثیوں کو یہ بھی بتادیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں غزہ میں ہر انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہیے۔ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل سے 5 دن کی جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمال خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

واضح رہے کہ غزہ میں مسلسل 38 ویں روز اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے شہداء کی تعداد 11 ہزار 240 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہداء میں 4 ہزار 630 بچے، 3 ہزار 130 خواتین بھی شامل ہیں، غزہ میں طبی عملے کے 189 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں