سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا دیہانت

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک کے معروف گروپ سہارا کے سربراہ سبرت رائے کا انتقال ہوگیا۔ وہ 75 سال کے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 نومبر کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے حرکت قلب بند ہونے کے بعد سبرت رائے نے آخری سانس لی۔

قبل ازیں انہیں صحت کے شدید مسائل کے بعد گذشتہ اتوار کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا۔ سبرت رائے کے انتقال پر سہارا انڈیا پریوار میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں