جموں و کشمیر میں بس کھائی میں گری، دردناک حادثہ میں 36 افراد ہلاک، وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں آج ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں دیگر 19 افراد زخمی ہوئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس کشتواڑ سے جموں جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور بس 300 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ اطلاعات کے مطابق بس پر 55 مسافر سوار تھے۔ ابھی تک کم سے کم 36 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں البتہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس و مقامی افراد کی جانب سے بڑے پیمانہ پر راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔ بس میں پھنسے مسافرین کو باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو کشتواڑ اور ڈوڈا کے سرکاری اسپتالوں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ مرکزی وزرائ و دیگر سیاسی رہنماؤں نے دردناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں