حیدرآباد (دکن فائلز) وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کو کہا کہ انہوں نے مودی جیسا وزیر اعظم آج تک نہیں دیکھا جس نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے وزرائے اعلیٰ پر اس طرح کے ذاتی حملے کئے ہو۔
سولاپور ضلع کے مدھا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 82 سالہ پوار نے مودی اور امیت شاہ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں میں نے دیکھا ہے جو کسی ریاست کا دورہ کرتے ہیں اور اس کے وزرائے اعلیٰ پر ذاتی حملے کرتے ہیں۔ لوگوں کو یہ پسند نہیں ہے۔ بی جے پی کو انتخابی نتائج میں ایسے اشتعال انگیز حملوں کی قیمت چکانی پڑے گی… میں نے جواہر لعل نہرو سے لے کر اندرا گاندھی تک تمام وزرائے اعظم کی تقریریں سنی ہیں، لیکن نریندر مودی جس انداز میں مقامی وزرائے اعلیٰ پر تنقید کرتے ہیں وہ سراسر غلط ہے۔ اس سے پہلے کسی وزیر اعظم نے اس طرح کی تنقیدیں نہیں کیں‘۔


