’مودی تھے اسی لئے جیت گئے‘! ورلڈکپ فائنل میں وزیراعظم کی شرکت پر سنجے راوت کا دلچسپ طنز

حیدرآباد (دکن فائلز) ورلڈکپ فائنل میچ میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے چل رہا ہے اور ملک بھر میں ٹیم انڈیا کی جیت کےلئے دعائیں کی جارہی ہے۔ وہیں میچ دیکھنے کےلئے وزیراعظم مودی بھی اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں جس پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔

شیو سینا (ادھو) کے سنئر رہنما و رکن پارلیمنٹ نے ورلڈ کپ میچ دیکھنے کےلئے وزیراعظم کے اسٹیڈیم جانے کو لیکر دلچسپ طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بولنگ کریں گے، امیت شاہ بیٹنگ کریں گے، بی جے پی لیڈر باؤنڈری کے قریب پر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ یہ دعویٰ کریں گے کہ ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ اس لئے جیتا کیونکہ مودی وہاں تھے، ٹیم انڈی کی جیت کا سہرا مودی کے سر سجے تا۔

راوت نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہر واقعہ پر سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موت ہو یا کھیل سب پر سیاست کی جارہی ہے۔ ملک میں ان دنوں ہر چیز ایک ایونٹ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں