حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کےلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم میں شدت لائی گئی۔ اس دوران حیدرآباد پولیس نے نے ہوٹلوں، دکانوں اور دیگر کاروباری اداروں کے لیے ایک عارضی ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔
حیدرآباد پولیس کے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق دکانیں اور دیگر کاروباری اداروں کو اب صبح 9 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں ہوٹلوں اور ریستوراں پورے ہفتے صبح 5 بجے سے آدھی رات 12 بجے تک کھلیں رکھ سکتے ہیں۔
وہیں پب اور ڈسکو بار کام کے دنوں میں صبح 10 بجے تا 12 بجے کے درمیان اور ہفتہ کے روز آدھی رات کے بعد ایک بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح A4 لائسنس والی شراب کی دکانیں عام دکانات و کاروباری کی طرح شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔ یہ ٹائم ٹیبل انتخابات پر نافذ رہے گا۔
واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔