جوبلی ہلز عصمت ریزی معاملہ میں پولیس نے تمام 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا جن میں دو بالغ اور تین نابالغ ہیں۔ کم عمر لڑکوں کو جوینائل عدالت میں پیش کیا گیا۔ قبل ازیں پولیس نے سی سی ٹی وی و دیگر شواہد کی بنیاد پر 5 ملزمین کی نشاندہی کی تھی۔ گذشتہ روز 3 ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم آج مزید دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اس کیس میں اب تک دو گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا۔ ابھی تک گرفتار ہوئے تمام ملزمین کا تعلق سیاسی گھرانوں سے بتایا جارہا ہے۔ ایک تلگو نیوز پورٹل کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمین میں رکن اسمبل کا لڑکا، رکن اسمبلی کا بھتیجا، حکومتی ادارہ کے چیرمین کا بیٹا، کارپوریٹر کا بیٹا اور سنگاریڈی کے سیاسی رہنما کا بیٹا شامل ہے۔
ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے نابالغ کی عصمت دری کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے چیف سکریٹری اور جی ڈی پی کو دو روز کے اندر اس واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ متاثرہ 17 سالہ لڑکی کا تعلق رومانیہ سے ہے جس کی تعلیم حیدرآباد میں جاری ہے اور اس لڑکی کا خاندان بنجارہ ہلز میں مقیم ہے۔ لڑکی پارٹی کے بعد ایک پب سے گھر جارہی تھی تبھی اسے گھر تک ڈراپ کرے کے بہانے اسے کار میں بٹھالیا گیا۔ لڑکی کے مطابق کار میں اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔