رام دیو کی کمپنی پتانجلی کے جھوٹے اور گمراہ کن اشتہارات پر سپریم کورٹ سخت، ہر پراڈکٹ پر ایک کروڑ روپئے جرمانہ عائد کرنے کی وارننگ

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے متنازعہ یوگا گرو رام دیو کی کمپنی پتانجلی آیوروید کو خبردار کیا۔ معزز عدالت نے کمپنی کی جانب سے اس کی دوائیوں کے بارے میں اشتہارات میں متعدد بیماریوں کے علاج سے متعلق “جھوٹے” و “گمراہ کن” دعوے کرنے کے خلاف سخت ریمارکس کئے اور ایسے گمراہ کن اشتہارات کو فوری طور پر روکنے کا حکمدیا۔

جسٹس احسن الدین امان اللہ اور پرشانت کمار مشرا پر مشتمل بنچ نے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت کے دوران کہاکہ ’پتانجلی آیوروید کے تمام جھوٹے و گمراہ کن دعوؤں کو فوری طور پر روکا جانا چاہئے تاہم اس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی‘۔

معزز سپریم کورٹ نے 23 اگست 2022 کو مرکزی وزارت صحت و آیوش اور پتانجلی آیوروید لمیٹڈ کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ آئی ایم اے نے رام دیو کی جانب سے ویکسینیشن مہم اور جدید ادویات کے خلاف مہم چلانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

سماعت کے دوران بنچ نے پتانجلی آیوروید سے کہا کہ وہ گمراہ کن دعوے اور اشتہارات شائع نہ کرے ورنہ بنچ کی جانب سے ہر پروڈکٹ پر ₹ 1 کروڑ کا جرمانہ بھی عائد کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں