سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی خاتون جج، قومی حقوق انسانی کمیشن کی پہلی خاتون چیرپرسن اور ملک کی پہلی مسلم خاتون گورنر فاطمہ بی بی کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی خاتون جج جسٹس فاطمہ بی بی انتقال کا آج انتقال ہوگیا۔ انہوں نے کیرالہ میں کولم کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران آج آخری سانس لی۔ فاطمہ بی بی کی عمر 96 سال تھی۔ وہ کچھ دنوں سے علیل تھیں اور ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

سپریم کورٹ کی جج کے طور پر سبکدوشی کے بعد وہ کیرالہ کے پٹھانناتھیٹا علاقے میں مقیم تھیں۔ فاطمہ بی بی نہ صرف سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تھیں بلکہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی پہلی چیئرپرسن بھی تھیں۔ مزید یہ کہ وہ مسلم کمیونٹی سے گورنر کے طور پر مقرر ہونے والی پہلی خاتون بھی تھیں۔ جسٹس فاطمہ بی بی پہلے تمل ناڈو کی گورنر تھیں۔

ملک کے قانونی نظام میں مختلف سطحوں پر کام کرنے والی فاطمہ بی بی کو 1989 میں سپریم کورٹ کی جج مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1992 میں ریٹائر ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں