حیدرآباد (دکن فائلز) معروف اداکار پرکاش راج ایک غیرمتوقع تنازعہ میں پھنس گئے۔ ای ڈی نے 100 کروڑ روپے کی پونزی اسکیم کیس کے سلسلے میں پرکاش راج کو نوٹس بھیجا ہے اور انہیں پوچھ تاچھ کےلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔ تفتیشی ایجنسی نے 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں انکوائری کیلئے اداکار پرکاش راج کو طلب کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جیولر برانڈ نے فراڈ کیا تھا جبکہ پرکاش راج اس جیولر کے برانڈ ایمبیسڈر تھے۔ ای ڈی نے جیولر برانڈ کی مختلف برانچوں پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ پرکاش راج کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مبینہ فراڈ میں ملوث ’پرانوو جیولرز‘ کے اسٹور کو صارفین کی شکایت کے بعد گذشتہ اکتوبر میں بند کردیئے گئے تھے۔ تمل ناڈو میں جیولر برانڈ کے مالک مدھان اور ان کی بیوی کیخلاف کیس درج ہے اور انہیں بھی نوٹس جاری کیے گئے۔