وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ سائٹ کے دورے کے دوران تیجس لڑاکا طیارے میں اڑان بھری۔ مودی نے کرناٹک میں میک اِن انڈیا پر زور دیتے ہوئے آج بینگولور میں Tejas ہوائی جہاز میں سفر کیا، جسے اندرونِ ملک ہی تیار کیا گیا ہے۔ وہ آج ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹیڈ کا معائنہ کرنے گئے تھے۔ اس موقع پر جناب مودی نے ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹڈ کے جہاز سازی کے کارخانے کا جامع جائزہ لیا۔
وزیراعظم نریندر مودی ملک میں ہی دفاعی سازوسامان تیار کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے امریکہ کے دورے کا بھی ذکر کیا جہاں تیجسMK-II کے انجن بنانے کے لیے تعاون اور اشتراک کے ایک سمجھوتے پر GE Aerospace اور ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹڈ کے درمیان سمجھوتہ طے پایا تھا۔ وزیر اعظم نے تیجس لڑاکا طیارے میں پرواز کرنے کے اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان کیا۔
وزیر اعظم نےایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تیجس پر پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ یہ تجربہ ناقابل بیان تھا۔ جس نے ہمارے ملک کی مقامی صلاحیتوں پر میرا اعتماد بہت بڑھایا اور مجھے اپنی قومی صلاحیت کے بارے میں فخر اور امید کا احساس دلایا۔


