گوڈسے کے بورڈ کو ہٹادیا گیا، کرناٹک کی ایک سڑک کو گاندھی جی کے قاتل سے موسوم کرنے کی سازش ناکام

کرناٹک کے اڈوپی میں ایک سڑک کو گوڈسے سے موسوم کرنے پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اڈوپی کے بولو گاؤں میں ایک سڑک پر کنکٹریٹ سے بنا سائن بورڈ نصب کیا گیا تھا جس پر ’پڈوگیری ناتھورام گوڈسے رستے‘ تحریر تھا۔ سڑک کو گوڈسے کے نام سے موسوم کرنے کی خبر وائرل ہوگئی۔

یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاج کرنے کے بعد گاؤں کی پنچایت نے گوڈسے کے سائن بورڈ کو ہٹادیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران کانگریس رہنماؤں نے بتایا کہ سڑک کو آزاد ہندوستان کے پہلے دہشت گرد گوڈسے کے نام سے موسوم کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنچایت کے اہلکاروں نے بتایا کہ اس طرح کا کوئی بورڈ نہیں لگایا گیا جبکہ یہ کچھ شرپسندوں کی کارستانی ہے۔

پنچایت کے عہدیداروں نے پولیس کی مدد سے متنازعہ سائن بورڈ کو ہٹادیا۔ اطلاعات کے مطابق گوڈسے کے نام کا سائن بورڈ کچھ شرپسندوں نے رات کے اندھیرے میں سڑک پر لگایا تھا جسے بعد میں نکال دیا گیا۔ اس سلسلہ میں پنچایت کی جانب سے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی۔

Nathuram Godse Road signboard in Udupi village removed

اپنا تبصرہ بھیجیں