حیدرآباد (دکن فائلز) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج ایک بار پھر ہندو راشٹر کا راگ الاپا۔ انہوں نے اترپردیش کے نوئیڈا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پہلے سے ہی ہندو راشٹر ہے، اسے صرف پہچاننے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کی ترقی کی منتظر ہے اور ملک کی ترقی اسی وقت ہوگی جب ہندوستان اپنے طور پر کچھ کرے گا۔ یوگا کے بارے میں بھاگوت نے کہا کہ آج پوری دنیا یوگا کو تسلیم کررہی ہے۔ پہلے اسے جادو کہا جاتا تھا۔ اب دنیا میں یوگا ڈے منیا جارہا ہے، یہ یہ ہندوستان کی ترقی ہے۔
موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ آزادی اور مساوات ایک ساتھ نہیں آتے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان سپریم ہے۔ ہم سب بھائی ہیں، اچھوت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمارے تمام مسائل کا حل خیرسگالی ہے۔


