اتراکھنڈ کے ٹنل میں 17 روز سے پھنسے سبھی 41 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زیر تعمیر سلکیارا سرنگ (ٹنل) میں پھنسے ہوئے تمام 41 مزدوروں کو بچالیا گیا، انہیں بحفاظت ٹنل سے باہر نکال لیا گیا۔ 41 مزدور گذشتہ 17 روز سے ٹنل میں پھنسے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 17 روز قبل سرنگ منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد سے بچاؤ کاروائی بڑے پیمانہ پر جاری تھی۔ امدادی ٹیمیں مزدوروں تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران ملبے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا تھا۔ سرنگ کے ملبے تلے پھنسے مزدوروں کے لیے آکسیجن پمپ کی جا رہی تھی اور انہیں پائپ کے دریعہ پانی اور کھانا پہنچایا جارہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں