حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر کے سری نگر میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کا ایک معلون طالب علم نے انسٹاگرام پر پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی توہین آمیز پوسٹ اپ لوڈ کیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
سری نگر پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ملزم پرتھمیش شندے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ کالج انتظامیہ نے بھی سخت کاروائی کرتے ہوئے اسے ریسٹیکیٹ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے بعد منگل کی شام معلون شندے کے خلاق کالج میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس کے بعد سرینگر کے مزید کالجوں میں بھی معلون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ سری نگر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک طالب علم کے خلاف انسٹاگرام پر پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے اس طالب علم کے خلاف دفعہ 295 اے (مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کارروائیاں)، 153 اے (مختلف گروپس کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 153 (فسادات پھیلانے کے ارادے سے اشتعال دلانا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
معلون طالب علم کو انسٹی ٹیوٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا اور اس معاملے میں سخت کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ سری نگر پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی انتباہ دیا ہے۔
(فوٹو: سوشل میڈیا ویڈیو)


