بنگلور کے اسکولوں کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی کے بعد لوگوں میں دہشت، عوام کو پریشان نہ ہونے حکومت کا مشورہ

حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلور میں ایک ای میل میں دہشت پھیلادی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح جیسے ہی شہر کے اسکولوں میں تعلیم کا آغاز ہوا، ایک دھمکی آمیز ای میل ملا، جس میں متعدد اسکولوں کو بم سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی۔

دھمکی آمیز ای میل موصول ہوتے ہی پولیس اور اسکول انتظامیہ حرکت میں آگیا۔ تمام بچوں کو چھٹی دیکر انہیں صحیح سلامت گھر واپس بھیج دیا گیا۔ اس دوران والدین میں دہشت پھیل گئی۔ یہ دھمکیاں بسویشورا نگر اور سداشیونگر کے علاقوں میں واقع اسکولس کو ملی تھیں۔

حکومت نے تمام اسکولوں کےلئے تعطیل کا اعلان کردیا اور عوام کو پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ حکومت کے مطابق ای میل فرضی ہوسکتا ہے۔ اس معاملہ کی گہرائی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈی کے شیوکمار نے نیو اکیڈمی اسکول کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ای میل کرنے والوں کو بہت جلد گرفتار کرکے مناسب قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو تیزی سے تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق گذشتہ سال یکم ڈسمبر کو ہی اس طرح کا دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا تھا۔ اس دوران تقریباً 30 اسکولوں کو اس طرح کی دھمکی ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں