پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج سے آغاز، تحریک التوا پر مباحث کےلئے اپوزیشن ارکان کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز سے آغاز ہوگیا جو اس ماہ کی 22 تاریخ تک جاری رہے گا۔ 19 دنوں پر مشتمل سرمائی اجلاس میں 15 اجلاس ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے اُمید ظاہر کی کہ نئی پارلیمنٹ میں ہونے والا سرمائی اجلاس ثمر آور ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے رویہ میں تبدیلی لاتے ہوئے با معنیٰ بات چیت کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس سے استفادہ کریں۔ اُنہوں نے کہاکہ بی جے پی ملک کی ترقی کیلئے پابند عہد ہے اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر کام کرنا چاہتی ہے۔

لوک سبھا کا اجلاس شروع ہوتے ہی حالیہ فوت ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسپیکر اوم برلا نے قرارداد پیش کی۔ راجیہ سبھا میں بھی نائب صدر جگدیش دھنکڑ نے فوت ہونے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جس کے بعد وقفہ سوالات کا سلسلہ شروع ہوا۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے اُن کی جانب سے پیش کی گئی تحریکات التوا پر مباحث کا مطالبہ کیا۔ پلے کارڈس دکھاتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ پلے کارڈس دکھانے پر اسپیکر اوم برلا نے برہمی ظاہر کی۔ اُنہوں نے کہاکہ قواعد کے مطابق بحث کی اجازت دی جائے گی۔ اس پر ارکان خاموش نہیں ہوئے۔ اپوزیشن کی نعرہ بازی کے درمیان وقفہ سوالات شروع کیا گیا لیکن ایوان میں شوروغل کی وجہ سے کارروائی دوپہر بارہ بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس کے دوران کُل 19 دن پیش کیے جائیں گے جس میں Bharatiya Nyaya Sanjhita، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا، بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم، اعلیٰ انتخابی کمشنر اور دیگر انتخابی کمشنروں (تقرر، ملازمت کی شرائط اور عہدے کی مدت) سے متعلق بِل، جموں وکشمیر تنظیم نو ترمیمی بِل اور ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق عبوری بِل 2023 شامل ہیں۔ 17 ویں لوک سبھا کا یہ مکمل آخری اجلاس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں