حج 2024 کےلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا عمل شروع، 20 دسمبر آخری تاریخ

حیدرآباد (دکن فائلز) حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2024 کے لئے آن لائن فارم داخل کرنے سے متعلق تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔ آن لائن حج فارم داخل کرنے کا عمل 4 دسمبر سے شروع ہو چکا ہے اور 20 دسبمر تک فارم جمع کر نے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر درخواستیں آن لائین داخل کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ “حج سویدھا” کے ذریعے بھی آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت دستیاب رہے گی۔ درخواست داخل کرنے کےلئے گائیڈ لائنز اور دی گئی ضروری ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں