ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج، یوگی حکومت کے خلاف سازش کا الزام

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے معروف ڈاکٹر کفیل خان بہت عرصہ سے سرخیوں میں نہیں تھے تاہم اب ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ان کے خلاف لکھنؤ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ان پر یوگی حکومت کے خلاف سازش کرنے اور فساد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ کفیل خان نے اپنی کتاب میں حکومت مخالفت اشتعال انگیز باتیں لکھی ہیں۔ اب پولیس اس پورے معاملہ جانچ میں جٹ گئی ہے۔ ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف منیش شکلا نامی شخص نے شکایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کفیل خان نے گورکھپور سانحہ پر ایک کتاب تحریر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں