حیدرآباد (دکن فائلز) مجلس اتحاد المسلمین بہار کے ریاستی صدر اختر الایمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ دھمکی آمیز پیام میں انہیں القاعدہ اور لشکر طیبہ کا دہشت گرد بتایا گیا۔ اختر الایمان نے دھمکی آمیز پیام موصول ہونے کے بعد کشن گنج کے ایس پی سے اس سلسلہ میں شکایت کی اور مناسب سیکوریٹی کا مطالبہ کیا۔
زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلسی رہنما اخترالایمان نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دھمکی دی گئی۔ دھمکی دینے والے شخص کا نام امر یادو بتایا جا رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق وشوا ہندو پریشد سے ہے۔
اخترالایمان کی شکایت کے مطابق امر یادو کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اختر الایمان کو القاعدہ اور لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا دہشت گرد بتایا گیا اور انتہائی نفرت انگیز تبصرے کئے گئے۔ دھمکی آمیز پیام میں بھگوا انتہاپسند نے اسامہ بن لادن کی طرح داڑھی رکھنے اور ٹوپی پہننے والوں کو تلاش کرکے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس ہندوتوا انتہاپسند نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ یہ کام اب شروع ہوچکا ہسے


