ملک میں کورونا کیسز میں زبردست اضافہ، حکومت چوکس

حیدرآباد (دکن فائلز) ایسا مانا جارہا تھا کہ ﮐوروﻧﺎ وبا کا خاتمہ ہوچکا ہے اور بہت سے لوگ اسے بھوپ چکے ہیں لیکن تازہ ترین صورتحال پریشان کن ہے۔ ہندوستان میں ایک بار پھر کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ دیکھا جارہاہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 166 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کیرالہ میں درج ہوئے۔

مرکزی محکمہ صحت کے مطابق تازہ ترین طور پر درج معاملات کے بعد ملک میں فی الحال فعال کیسز کل تعداد 895 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی وجہ سے انفلوئنزا جیسے وائرس کے سبب کیسز میں اچانک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں شملہ کے ایک اسپتال میں ﮐوروﻧﺎ واﺋرس سے متاثر خاتون کی موت ہوگئی۔ کوویڈ کیسز میں اچانے اضافہ کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے چوکسی برتی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز لوگوں کو مناسب احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرووبا کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 4.44 کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 5,33,306 افراد وائرس سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں