سنجے راوت کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد (دکن فائلز) شیوسینا (ادھو) کے رہنما سنجے راوت کے خلاف پارٹی کے ترجمان ‘سامنا’ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض مضمون لکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔

بی جے پی یوتمال کے کنوینر نتن بھٹڈا نے راؤت کے خلاف شکایت درج کرائی۔ انہوں نے سنجے راوت جو اخبار کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ہیں پر وزیراعلیٰ کے خلاف انتہائی قابل اعتراض مضمون تحریر کرنے کا الزام عائد کیا۔

بھوتڈا نے اپنی شکایت میں کہا کہ 11 دسمبر کے اخبار میں پی ایم مودی کے خلاف قابل اعتراض مضمون لکھا گیا تھا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ راوت کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 (A)، 505 (2) اور 124 (A) کے کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں