حیدرآباد (دکن فائلز) مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں ایک بڑی پیشرفت ہوئی، دو اہم پروموٹرز میں سے ایک روی اپل کو پولیس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر انٹرپول کے ذریعہ جاری کردہ ریڈ کارنر نوٹس کی بنیاد پر دبئی میں حراست میں لیا ہے۔
اپل کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا تاہم بہت جلد اسے ہندوستان بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مہادیو ایپ، جس نے مبینہ طور پر ایک دن میں 200 کروڑ کا منافع کمایا تھا جس کے بعد نومبر میں منعقدہ چھتیس گڑھ انتخابات سے قبل سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بتایا تھا کہ داس نامی ایک شخص نے الزام لگایا کہ ایپ کے پروموٹرز نے چھتیس گڑھ کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کو 508 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔


