سپریم کورٹ نے متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کے سروے پر روک لگانے سے انکار کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے آج الہ آباد ہائی کورٹ کے متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد سروے آرڈر پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ گذشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کا کورٹ کمشنر سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

الہ آباد کورٹ کے فیصلہ کے بعد شاہی عید گاہ مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر سروے پر فوری طور پر روک لگانے کی اپیل کی تھی۔ متھرا میں کرشنا جنم بھومی معاملے میں سپریم کورٹ سے مسلم فریق کو جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے کورٹ کمشنر سروے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ اس معاملہ میں آئندہ سماعت 9 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کا سروے کب کرایا جائے گا اور اس میں کتنے لوگ شامل ہں گے اس کا فیصلہ الہ آباد کورٹ میں آئندہ سماعت کے دوران 18 دسمبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں