جنوبی ہندوستان کے 19 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے، جہادی ماڈیولز کا پردہ فاش کرنے کا دعوی

حیدرآباد (دکن فائلز) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے روز ملک کے 19 مقامات پر چھاپہ ماری کی اور ایک ’بنیاد پرست جہادی گروپ‘ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔ این آئی اے نے آج جنوبی ہند میں مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔

ایجنسی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح شروع کی گئی کاروائی جاری ہے۔ 19 مقامات پر تلاشی لی گئی۔ یہ کاروائی آئی ایس کے ایک بڑے دہشت گرد گروپ کو پکڑنے کےلئے عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ این آئی اے نے 44 مقامات پر چھاپے مارے تھے اور آئی ایس ماڈیول کیس کے سلسلے میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

این آئی اے حکام کے مطابق ملزمان ہندوستان میں بیرونی طاقتوں کی ہدایت پر کام کر رہے تھے اور ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں