تمل ناڈو میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج، متعدد اضلاع میں تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تمل ناڈو میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی سڑکیں لبریز ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بارش کی وجہ سے جنوبی ٹاملناڈو کے تیرونا ویلی ۔ توتوکوڑی ۔ ٹکناسی ۔ کنیا کماری اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ ان اضلاع میں بارش کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رکاری اور خانگی سرگرمیاں منجمد ہے ۔ طیاروں اورٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے ۔ مختلف ذخائر آب سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ترونا ویلی کے بشمول کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ نشیبی علاقوں میں مکانات پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی شدید بارش ہوگی ۔ چیف منسٹر ایم کے اسٹالن بچاو اور راحت کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے ۔ متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاو کاموں کےلئے پولیس کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف ٹیموں کو متعین کیا گیا ہے ۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں ۔ حال ہی میں طوفان مگ جام کی وجہ سے ٹاملناڈو میں زبردست تباہی آئی تھی ۔ حالیہ بارش نے اس تباہی میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

چیف سکریٹری نے بتایا کہ امدای مشن اور سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے غذائی اشیا اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کی خاطر فوج، بحریہ اور فضائیہ کو متعین کرنے کے لئے مرکزی سرکار کو درخواست بھیجی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں